تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: ڈکیتیوں اور بھتہ وصول کرنے کے 3 ملزم گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی: ڈکیتیوں اور بھتہ وصول کرنے کے 3 ملزم گرفتار

کراچی…کراچی میں اسٹیل ٹاؤن کے علاقے سے ڈکیتیوں اور وئیر ہاؤسز سے بھتہ وصول کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی بن قاسم ٹاؤن کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر بھتہ وصول کرنے اور نہ دینے کی صورت میں ڈکیتیاں کرنے والے 3 ملزموں کو چھینی گئی رقم سمیت گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزموں میں محمد غفران،غلام اور اکبر علی خان شامل ہیں،ملزموں کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں،گرفتار شدگان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.