تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، پانچ افرادہلاک

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ کھارادر کی حدود میں واقع جوڑیا بازا ر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مقتولین کی شناخت حاجی فرید اور سعید عرف گلو کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعات میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن، پیر آباد اور عید گاہ کے علاقوں میں پیش آئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.