تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

علی ظفر اہم ایوارڈ شوز میں بہترین نئے اداکار کی کیٹیگری میں نامزد

جنگ نیوز -
ممبئی ... پاپ سنگر علی ظفر اپنی گلوکاری اور اداکاری کے ذریعے فلم بینوں کا دل جیتنے کے بعد بھارتی فلمی نقادوں کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،،انہیں اہم ایوارڈ شوز میں بہترین نئے اداکار کی کیٹیگریز میں نامزد کر لیا گیا ہے۔علی ظفر کی گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم " تیرے بن لادن " باکس آفس پرکامیاب رہی تھی جس کے بعد انہیں بالی وڈکے مشہور فلم ساز یش چوپڑہ نے اپنی نئی فلم" میرے برادر کی دلہن " میں کاسٹ کر لیا ،اس فلم میں علی ظفرقطرینہ کیف کے ساتھ اداکاری کررہے ہیں،علی ظفر کی بھارت میں پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے،ان کے قریبی حلقوں نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے تمام اہم ایوارڈ شوز،اسٹار اسکرین، زی سنی اور فلم فیر ایوارڈز میں سال کے بہترین نئے اداکار کی کیٹیگریز کیلئے نامزد کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.