تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملتان:17 سالہ لڑکی کا اغوااور اجتماعی زیادتی،ملزمان بدستور آزاد

جنگ نیوز -
ملتان ... ملتان میں17 سالہ لڑکی کو 4افراد نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اور اسے لاغر حالت میں سڑک پر پھینک کر چلے گئے۔ اسپتال حکام نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے جبکہ ملزمان تاحال آزاد ہیں۔متاثرہ لڑکی فرزانہ نے جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسے قلعہ کہنہ قاسم باغ سے چار نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے جاکر زبردستی چائے پلادی جس میں نشہ آور اشیا ملائی گئی تھیں۔ لڑکی نے بتایا کہ چائے پیتے ہی وہ بیہوش ہوگئی اور ملزموں نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ جبکہ نشتر اسپتال کے ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے جیونیوز کو بتایا کہ کہ ملزموں نے لڑکی کو نشہ آور چیزکھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.