تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیالکوٹ: بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری

جنگ نیوز -
سیالکوٹ ... سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس کے باعث علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب شروع کیا گیا جس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم جوابی کارروائی کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کا سلسلہ روک دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.