5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ عیدگاہ تھانے میں درج
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کے قتل کا مقدمہ عیدگاہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کے ڈرائیور کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف عیدگاہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عیدگاہ تھانے کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے 35 سالہ شخص کو زخمی کر دیا۔زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت ڈاکٹر عمران کے نام سے ہوئی ۔ واقعہ کے بعد کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈی میں کام بند کردیا گیا ہے۔ ۔ پولیس کے مطابق واردات ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ لگتی ہے۔