5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی انٹر چینجتک موٹر وے بند
جنگ نیوز -
پشاور…شدید دھند کے باعث پشاور سے رشکئی انٹر چینج تک موٹر و ے بند کردیا گیاہے۔ آئی جی موٹرویزاینڈ ہائی ویز وسیم کوثر کے مطابق پشاور سے رشکئی تک موٹروے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ جس کے بعد صبح سویرے موٹروے کوہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ دھند کی شدت کم ہوتے ہی موٹروے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے ڈرائیور حضرات کو ہدایات دی ہیں کہ دوران سفر دھند کی صورت میں گاڑی کی تمام لائٹس آن رکھیں اور ایک گاڑی سے دوسری گاڑی کے درمیان فاصلہ رکھا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔