5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات پشاور کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 اور ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا مکان نہیں اور پشاور کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔