تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ میں بارش کا سلسلہ تھم گیا، سردی کی شدت میں اضافہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں دو روزسے جاری بارش کا سلسلہ آج صبح تھم گیا جبکہ پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ میں پچھلے دو روز سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ شروع تھا جو رات گئے تک جاری رہا تاہم آج صبح بارش رک گئی اور اسمان سے باد ل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں ۔کوئٹہ کے پہاڑوں کوہ مراد اورکوہ چلتن کی چوٹیاں برف سے ڈھک گئی ہیں ۔بارش اور برف باری سے کوئٹہ کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اوردرجہ حرارت ایک مرتبہ پھر منفی میں چلاگیا ہے۔کوئٹہ میں دو روز کی بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اوراب بھی کوئٹہ کے بیشتر علاقوں کی نالیوں اور نالوں میں برساتی پانی روکجانے سے یہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ تاہم ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بارش اور برف باری سے طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوااور اس کے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.