5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا تائیوان اور تبت کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرے،چین
جنگ نیوز -
واشنگٹن…چینی صدر ہو جن تاؤ نے امریکا کو خبر دار کیا ہے کہ وہ تائیوان اور تبت کے معاملے میں دخل اندازی نہ کرے۔واشنگٹن میں سینئر امریکی حکام اور تاجر رہنماؤں کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں پالیسی خطاب کے دوران چینی صدر ہوجن تاؤ نے کہا کہ امریکا کو تائیوان اور تبت پر چینی اقتدار اعلیٰ کا احترام کرنا چاہئیے، انھوں نے کہا کہ یہ دونوں معاملات چین کی حاکمیت اعلیٰ اور علاقائی خودمختاری سے متعلق ہیں۔صدر ہوجن تاؤ نے واضح طور پر کہا کہ چین کسی قسم کی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بحرالکاہل کی دونوں اہم طاقتوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا ہوگا۔چینی صدر نے امید کا اظہار کیا کہ اگر چین اور امریکا ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کرتے رہے تو باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔بعد میں شکاگو میں امریکی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر ہوجن تاؤ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کو ٹیکنالوجی کی برآمدت پرعائد پابندیوں میں کمی کرے۔انہوں نے امید ظاہر کہ کہ امریکا ہائی ٹیکنالوجی کی چین برآمد پر عائد پابندیوں میں نرمی کرے گا۔