تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ میں دھند چھاگئی،پرواز کو واپس کراچی بھیج دیا گیا

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں دھند چھا جانے سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری جانب کراچی سے کوئٹہ آنے والی پرواز خراب موسم اور دھند کے باعث کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتر نہیں سکی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے دھند چھا گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کی رونی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی علاقوں میں لوگ کو گاڑیوں کی لائٹس جلاکر سفر کرنا پڑا۔جبکہ خراب موسم اور دھند کے باعث کراچی سے کوئٹہ آنے والی پرواز پی کے352 کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتر نہیں سکی اوراسے واپس کراچی بھیج دیا اس پرواز کے ذریعے 125مسافرکراچی سے کوئٹہ آرہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.