5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوشہرہ:سرچ آپریشن میں 2کمانڈر وں سمیت8طالبان گرفتار
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران دو اہم کمانڈر سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں طالبان اور طالبان کی مدد کرنے والے جرائم پیشہ افراد آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں 2اہم کمانڈر جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سوات سے بتایا جا تا ہے شامل ہیں۔گرفتار ہونے والے افرادکو نا معلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔