تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار

جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے آج صوبے میں سب سے زیادہ سردی قلات میں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح رکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں1،قلات میں منفی 1.5 دالبندین2نوکنڈی7.8 ژوب 2،بارکھان3،سبی8لسبیلہ7خضدار5جیوانی17 اورتربت میں 11ڈگری سینٹی گریڈرہامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اورابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ،زیارت، قلات اورسبی ڈویژن میں ہلکی بونداباندی جبکہ مکران اورنصیر آباد ڈویژن میں موسم ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔قلات میں مجموعی طور پر3ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.