تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلین اوپن :سابق چمپئین ہینن شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جنگ نیوز -
میلبورن…سابق چمپئین بیلجئیمکی جسٹن ہینن آسٹریلین اوپن ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔ میلبورن میں جاری ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سابق چیمپین جسٹن ہینن کا مقابلہ تھا روس کی سویٹلانا کزنیٹسوا سے، روسی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چھ چار اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی، عالمی نمبر ایک کیرولائن ووزنیاکی، بیلاروس کی وکٹوریہ ایزارینکا، چین کی لی نا اور اٹلی کی فرانسیسکا شیوون تیسرے راؤنڈ میں کامیابی کے بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں، دوسری جانب مردوں کے مقابلوں میں امریکہ کے اینڈی روڈک نے ہالینڈ کے روبن ہاس کو دو چھ، سات چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی، تھرڈ سیڈ نواک جوکووچ ہم وطن وکٹر ٹروئکی کے ریٹائر ہونے کے بعد ایونٹ چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.