تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دہشتگردی کیخلاف جنگ:پاکستان میں افغانستان سے زیادہہلاکتیں

جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک…پاکستان میں تشدد اور دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد افغانستان سے تجاوز کرگئی۔ عالمی دہشت گردی کے خلا ف اتحادی کے کردار نے پاکستان کو9سالوں میں دس ہزار سے زیادہ ہلاکتیں دیں جبکہ افغانستان میں اسی عرصے میں 7ہزار افراد موت کے منہ میں گئے۔ بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق افغانستان پر امریکی واتحادی افواج کی جارحیت کے بعد اس خطے نے امن وامان کے حوالے سے سنگین صورت اختیار کر لی۔عالمی دہشت گردی میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اتحادیبننے کے بعد 2001ء سے پاکستان میں10003افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ افغانستان میں اسی عرصے کے دوران7123افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان کے ایک تھنک ٹینک کے مطابق2009ء میں تشدداور دہشت کی 12623کارروائیاں کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.