تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چودھری شجاعت کی کراچی آمدپرق لیگ کے دو گروپوں میں تصادم

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان مسلم لیگ)ق(کے صدرچودھری شجاعت حسین کی کراچی آمد کے موقع پر مسلم لیگ)ق(کے دوگروپوں میں جھگڑا ہوگیا اورکارکنان نے چودھری شجاعت کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔پاکستان مسلم لیگ )ق(کے صدر چودھری شجاعت حسین ،مشاہد حسین سیدکے ہمراہ صبح قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے365کے ذریعے کراچی ائیر پورٹ پہنچے۔چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید جیسے ہی ائیر پورٹ سے باہر آئے تو مسلم لیگ)ق(کے کارکنان نے دھکم پیل شروع کردی اوردونوں شخصیات بڑی جدوجہد کے بعدمیڈیاسے بات کرنے کیلئے ڈائس تک پہنچے لیکن وہاں بھی مسلم لیگ)ق(کے صدر اور جنرل سکریٹری کو کارکنان بد انتظامی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا سے بات کرنے بعد جیسے ہی چودھری شجاعت حسین اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لئے گئے تو مسلم لیگ کے حلیم عادل شیخ اور طارق حسین گروپوں میں چودھری شجاعت حسین کو اپنے ساتھ لیجانے کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا تاہم کارکنان نے چودھری شجاعت حسین کی گاڑی بھی روکنے کی کوشش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.