تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی حکومت صوبوں سے ملکر مہنگائی کنٹرول کریگی، چیف سیکرٹریز کا اجلاس طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی حکومت،صوبوں کے تعاون سے مہنگائی کیخلاف منصوبے ترتیب دینے کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کو شفاف بنائیگی۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چینی کے بحران سے سبق سیکھے گی اور وفاق اور صوبے مشترکہ کاوش سے مہنگائی پر قابو پایا جائیگا۔ اس سلسلے میں تمام چیف سیکریٹریز کا اجلاس24 جنوری کو ہوگا جس میں مہنگائی پر قابو پانے کے طریقوں پر غور کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں شفاف طریقے سے متعین کی جائیں گی تاکہ عام آدمی پر سے بوجھ کو کم سے کم کیا جاسکے۔ پاکستان میں مجموعی مہنگائی میں اضافے کی شرح15.5 فیصد ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں تقریباً20 فیصد سالانہ سے بڑھ رہی ہیں۔ مہنگائی عام آدمی کو برا ہ راست تو متاثر کرتی ہی ہے مگر اس کے باعث مرکزی بینک کو بھی شرح سود میں اضافہ کرنا پڑتا ہے جو نجی شعبے میں ترقی کو نقصان پہنچاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.