تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اوباما نے دوسری بار عہدہ صدارت کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی صدر براک اوباما کے عہدے کی دو سالہ مدت ابھی باقی ہے ،تاہم انہوں نے وائٹ ہاؤس میں دوسری بار قدم رکھنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبزنے بتایا ہے کہ امریکی صدرنے دو ہزار بارہ کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا منصوبہ بنانا شروع کردیاہے۔جس کیلئے فروری میں کاغذات نامزدگی داخل کرائیں گے۔صدارتی ترجمان کے مطابق اوباماکی صدارت کے دو سال کے دوران امریکی معیشت ایک بار پھر ترقی کے راستے پر چل نکلی ہے اور اوباما اس سلسلے کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔امریکی حکام کے مطابق براک اوباماشکاگو میں اپنے آبائی علاقے میں انتخابی مہم کیلئے ہید کوارٹر بنانے پر غور کرہے ہیں جبکہ مہم چلانے کیلئے وائٹ ہاؤس کے پولیٹیکل آفس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف جم میسینا کومقرر کیاجائیگا۔ان کے ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی کے مزید دو افسران بھی ہوں گے۔امریکی صدر کے چار سالہ صدارتی دور کے ابتدائی دو سال گزشتہ روز مکمل ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.