5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کابینہ کمیٹی نے افغان مہاجرین سے متعلق تجاویز تیار کرلیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے ملک میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کرنے اور قانونی قیام کے درجے والے مہاجرین کی واپسی تیز بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ کابینہ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ، اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا، اس میں وزیر دفاع احمد مختار اور وزیر سرحدی امور نجم الدین خان سمیت متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس نے جو تجاویز تیار کیں ۔ ان کے مطابق غیرقانونی مقیم افغان مہاجرین کی سرگرمیاں محدود کی جائیں گی ، متعلقہ اداروں کو غیرقانون افغان مہاجرین کے کوائف اکھٹا کرنے کی ہدایت کی جائے گی ، ان تجاویز کو حتمی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجا جائیگا۔