تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: کھارادر میں دو افراد کے قتل کے بعد کشیدگی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں گذشتہ روز کھارادر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ۔کراچی کھاردار کے علاقے جوڑیا بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، جو بعد میں اسپتال پہنچ کر دم تور گئے ۔واقع کے بعد سے تاحال علاقے میں کشیدگی برقرار ہو جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا گشت شروع کر دیا ۔نامعلوم افراد نے علاقے کی دکانیں اور کاروابار بند کروا دیا ۔جبکہ آج نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔شہر کی چھوٹی بری مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.