5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی… مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سیکریٹری مشاہد حسین کے ہمراہ متحدہ کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئے ہیں۔جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق نائن زیرو پہنچنے پر دونو رہنماؤں کا استقبال کیا گیا جبکہ استقبال کرنے والوں میں بابر خان غوری،حیدر رضوی،عادل صدیقی اور سید سردار احمد بھی موجود تھے۔مسلم لیگی راہنما لندن میں متحدہ کے قائد الطاف حسین سے بھی فون پر بات چیت کریں گے۔