تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں اتار چڑھاؤ،100انڈیکس 12431پوائنٹس پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکار رہیں اور انڈیکس12 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔ جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز منفی تھا، ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار 408 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا مگر مالیاتی اداروں کی خریداری نے مارکیٹ کو سہارا دیا جس کے باعث ا نڈیکس میں ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا۔ دوسرے کاروباری سیشن میں انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں فروخت کو ترجیح دی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار431پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم بیس کروڑشیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لفراج سیمنٹ کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 7پیسے کمی کے بعد 3روپے44 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 18پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار134 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بازار حصص میں آئندہ ہفتے بھی ملا جلا رحجان برقرا ر رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.