تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کیلئے پچیس کروڑڈالرقرض اور3کروڑ50 لاکھ ڈالرامداد کی منظوری

جنگ نیوز -
نیویارک…عالمی بینک نے پاکستانکیلئے پچیسکروڑڈالرقرض کی اور3کروڑ50 لاکھ ڈالرامداد کی منظوری دے دی۔عالمی بینک نے پاکستان کوخیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی فوجی کاروائیوں کے بعد ان علاقوں کی تعمیر نو کے کاموں کیلئے25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ فوجی کارروائی کے باعث لوگوں کی آمدنی کے ذرائع ختم ہونے پر عالمی بینک ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے ساتھ مل کر ان لوگوں کی مدد کے لیے3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بھی دے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.