تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

روسی جاسوسہ اینا چیپ مین ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں

جنگ نیوز -
ماسکو…سی ایم ڈی…روس کی 100پُرکشش ترین خواتین کی فہرست میں شامل سابقہ روسی جاسوسہ اینا چیپ مین(Anna Chapman)ایک میزبان کی حیثیت سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔امریکہ میں جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار ہونے کے بعد وطن واپس لوٹنے والی اینا نے جہاں گذشتہ دنوں سیاست کے شعبے میں قدم رکھا وہیں اب وہ ٹی وی پربھی اپنی شو کرتی نظر آئیں گی۔Mysteries of the World with Anna Chapmanنامی اس شو میں اینا اپنے ساتھیوں کے ساتھ الجھی ہوئی گتھیاں اور معمے سلجھاتی نظر آئیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.