تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلوبل وارمنگ:ہلاکتوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار کا سالانہ اضافہ

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…درجہ حرارت میں اضافے نے دنیا کی کل ہلاکتوں میں ایک لاکھ 40ہزار مزید اضافہ کردیا۔ سطح سمندر کی بلندی سے بھارت، مصر، بنگلادیش اور ویت نام خطرے میں ہیں۔ امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق1970ء اور2004ء کے درمیان دنیا کے درجہٴ حرارت میں اضافے ہوا جس نے دنیا کی کل ہلاکتوں میں ایک لاکھ 40ہزار کا مزید اضافہ کردیا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سب سے بڑی قاتل بیماریوں میں ملیریا،ڈینگی اور ہیضہ ہے یہ تمام بیماریاں صاف پانی کی کمی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔اس کے ساتھ درجہ حرارت کی زیادتی اوربارشوں کی کمی کی وجہ سے فصلیں پیدا نہیں ہورہیں جس سے غذائی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ سمندری سطح کی بلندی سے ڈیلٹا ریجن کے ممالک مصر، بنگلا دیش، بھارت اور ویت نام انتہائی خطرناک صورت حال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پینل کے اندازے کے مطابق2080ء تک دنیا کا درجہٴ حرارت2سے2.4ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.