5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
’بھارت نے پاکستان کو میزائل کی فراہمی پر برازیل سے احتجاج کیا تھا‘
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگی ہتھیار جمع کرنے کے جنون میں مبتلا بھارت نے پاکستان کو میزائل فروخت کرنے پر برازیل سے سخت احتجاج کیا تھا ۔یہ انکشاف وکی لیکس کے جاری کردہ امریکی سفارتی مراسلے سے ہوا جو بائیس جون دو ہزار نو کو برازیل میں امریکی سفارت خانے سے واشنگٹن بھیجا گیا ۔ پاکستان نے اپریل دو ہزار آٹھ میں برازیلی کمپنی میکٹرون سے ایک سو ہائی اسپیڈ اینٹیRadiation میزائل خریدے کا معاہدہ کیا تھا ۔ فضا سے زمین پر مار کرنے والے ان میزائلوں کو دشمن کے فضائی دفاع کی تباہی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ امریکی سفارتی مراسلے میں اسلحے کی فروخت سے متعلق برازیل کی پالیسی کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ مراسلے میں یہ نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ حال ہی میں بھارت نے اینٹی Radiation میزائلوں کی فروخت پر برازیل سے احتجاج کیا تھا ۔