تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت پاکستان نے امریکاکوعمر شیخ کی سزائے موت پر عملدرآمدکی یقین دلایا تھا

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت پاکستان نے امریکاکو ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی سزائے موت پر عمل درآمدکی یقین دہانی کے علاوہ کراچی میں امریکی قونصلیٹ بم دھماکے کے دو ملزمان تک رسائی کااشارہ بھی دیاتھا۔برطانوی اخبار نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن کا سولہ نومبر دو ہزار چھ کامراسلہ شائع کیا ہے،جس کے مطابق امریکی سفیر اورسابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤکی تیرہ نومبر کو ہونے والی ملاقات میں اسی سال کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر ہونیوالی دہشت گردی کے علاوہ ڈینیل پرل قتل کیس پر بات کی گئی۔ملاقات میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ میولر کی سترہ نومبر کو اسلام آباد آمد اوردہشت گردی کے اہم کیسز پر حکومت پاکستان اور ایف بی آئی کے درمیان تعاون کا جائزہ بھی لیاگیا۔وزیر داخلہ نے اس موقع پر اشارہ دیاتھا کہ امریکی سفارت خانے کے لیگل اتاشی کوجلد ہی کراچی میں امریکی قونصل خانے پر بم حملے کے دو مشتبہ افراد تک رسائی دینے کے انتظامات کرلئے جائیں گے۔آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے امریکی سفیر کو بتایاتھا کہ حملے کامبینہ ماسٹر مائنڈ قاری ظفر شمالی وزیرستان ایجنسی میں روپوش ہے اور پولیس اسے گرفتارکرنے کیلئے بہت قرییب پہنچ چکی تھی۔اس پیش رفت پرامریکی سفیر نے خوشی کا اظہارکیاتھا۔امریکی سفیر کے مطابق وزیر داخلہ نے انہیں یہ یقین بھی دلایاتھاکہ حکومت پاکستان امریکی صحافی کے قتل میں ملوث عمر شیخ کی سزئے موت پر عمل کرانے کیلئے پر عزم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.