تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:سانحہ چہلم، تھانوں کے درمیان حدود کا تنازع

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے تین مختلف تھانوں کے درمیان گذشتہ شام کے خود کش حملہ کی جگہ اورحدود کے تعین کے تنازع نے جنم لیا ہے،لوہاری، بھاٹی اور نیو انارکلی کے تھانے جائے وقوعہ کو اپنی حدود تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع تین تھانوں تھانہ نیو انارکلی، تھانہ لوہاری اور تھانہ بھاٹی گیٹ کا سنگم ہے، جبکہ گذشتہ شام کے خود کش حملے کی ایف آئی آر تھانہ نیو انارکلی میں درج کی گئی ہے،تھانہ نیو انارکلی کا موقف ہے جائے وقوعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کا علاقہ ہے، لیکن جلد بازی میں ایف آئی آر جلد بازی میں غلط تھانے میں درج کردی گئی ہے، تھانہ پرانی انارکلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی جائے وقوع کے آس پاس ہونیوالے واقعات کے مقدمات تھانہ لوہاری اور تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج ہوتے رہے ہیں، لیکن تھانہ لوہاری گیٹ کا یہی اصرار ہے کہ جائے وقوع ان کی حدود میں نہیں آتا، اس صورت حال میں تھانہ بھاٹی گیٹ کا موقف ہے جائے وقوع کی حدود کا تعین ڈی ایس پی لیگل کریں گے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانوں کے حدود کے تعین کے بعد خود کش حملے کی نئی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.