5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی کابینہ نے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے5سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنیوالے معاملات میں5 سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کا معاملہ بھی زیر غورآیا تھا، جوبغیر کسی پیشرفت کے موٴخر کردیا گیا تھا، تاہم آج اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے،جس سے مقامی سطح پر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں بہتری دیکھی جاسکتی ہے۔