تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ساہی وال میں چھٹی جماعت کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل، ملزمان فرار

جنگ نیوز -
ساہی وال …ضلع ساہی وال کے علاقے ہڑپہ میں چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق گاؤں190،9 اے ایل کے محنت کش کی14 سالہ بیٹی شام کے وقت پڑھنے کیلئے پڑوسیوں کے گھر گئی اور پراسرار طور پر غائب ہوگئی ۔ لواحقین پوری رات اسے تلاش کرتے رہے مگر کچھ پتہ نہ چل سکا ۔ صبح ہونے پر لڑکی کی لاش ملزم امین مسیح کے گھر سے ملی جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم امین مسیح اور اس کے ساتھی کلیم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.