تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہدایت کار مدھر بھنڈارکر ’فیشن ‘میں مادھوری کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی… شادی کے بعدفلمی نگری کو خیر با دکہنے والی مادھوری ڈکشت کا جادو اب بھی مدہم نہیں پڑا یہی وجہ ہے کہ ہزاروں مداحوں اور فلم بینوں کے دلوں پر آج بھی ان کی دلکش مسکراہٹ حکمرانی کر رہی ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ با لی وڈ ہدایت کار اور رائٹر مدھر بھنڈارکر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سپر ہٹ ایوارڈ یافتہ فلم فیشن میں مر کزی کر دار کیلئے مادھوری ڈکشٹ کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند تھے۔ مدھر بھنڈارکر نے ایک نجی ٹی وی کے ڈانس رئیلٹی شو میں شرکت کے دوران مزید کہا کہ اگر مادھوری مستقل طور پرامریکہ نہ جاتیں تو انھیں یقین ہے کہ وہ اس فلم کے ذریعے پردے کے پیچھے کی فیشن کی دنیا کو اسکرین پر لانے میں انصاف سے کام لیتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.