5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیالکوٹ: جعلی مقابلے میں شہری کی ہلاکت،17پولیس اہلکار برطرف
جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ میں جعلی پولیس مقابلے کا الزام ثابت ہونے پر چار انسپکٹر، 5سب انسپکٹر سمیت17 پولیس اہلکاروں کونوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کے علاقے موتراں میں21اگست2008 میں ایک ٹیکسی ڈرائیورطارق کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک اوراس کے ساتھی عنایت کو زخمی کردیاگیا تھا ، زخمی ساتھی عنایت نے واقع کیخلاف سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر رکھی تھی جس پرعدالت نے پولیس کو واقعے کی انکوائری کا حکم دیاتھا ۔تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہونے اورجعلی مقابہ کا الزام ثابت ہوجانے پر چار انسپکٹر ، پانچ سب انسپکٹر سمیت سترہ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیاہے۔