5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : ملیر دھماکے میں شہید تین پولیس اہلکار وں کو سپردخاک کردیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے ملیرمیں دھماکے سے شہید ہونیوالے تین پولیس اہلکاروں کونماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔گزشتہ روز ملیرہالٹ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے ایلیٹ فورس کے اہلکارکامران قریشی،مشتاق احمداورمحمد عمران کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرزگارڈن میں ادا کی گئی۔اس موقع پرآئی جی سندھ صلاح الدین بابرخٹک،کراچی پولیس چیف فیاض لغاری سمیت پولیس اور رینجرزکے اعلی افسران موجودتھے۔بعد میں شہداکومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔نماز جنازہ کے بعدمیڈیاسے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پرکھیل کرعزاداروں کی بس کو بچایا۔انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین کیلئے بیس لاکھ روپے اوراگلے عہدوں پرترقی کااعلان کیا۔ایک سوال کے جواب میں آئی جی سندھ کا کہناتھاکہ حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اوردھماکا خیز موادکی تفصیلات جلدمنظر عام پرلائیں گے۔