5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عطاآبادجھیل سے پانی کے اخراج کیلئے متبادل اسپل وے کھول دیا گیا
جنگ نیوز -
ہنزہ ...ہنزہ میں واقع عطاآباد جھیل پر بنائے گئے پانی کے متبادل راستے کو اخراج کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج کے مطابق عطاآباد جھیل پر بنایا گئے متبادل اسپل وے کو پانی کے اخراج کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اسپل وے کو کھولنے کے بعد گنش پل کے نیچے چھ ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ جھیل کے اسپل وے کو کھولنے کے بعد دریا ہنزہ میں پانی کے بہاؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ اسپل وے کو کھولنے کے بعد سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقے کے لوگ دریا کے کنارے سے دور رہیں۔