تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مشرق وسطیٰ میں بے روزگاری کی شرح10.3 فیصد تک جاپہنچی

جنگ نیوز -
دبئی...مشرق وسطیٰ میں بے روزگاری کی شرح10.3 فیصد تک جاپہنچی ہے جو دنیا بھر میں بلند ترین سطح ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق خطے میں سال2010 میں بے روزگاری کی شرح10.3 فیصد رہی اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھنے والے ملازمین سے چار گنا زائد ہے۔ اور رواں سال بھی صورتحال میں بہتری کے امکانات انتہائی کم ہیں۔بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور اشیا صرف کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مصر، تیونس اور الجیریا سمیت کئی عرب ممالک میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.