تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ، 100انڈیکس12483پوائنٹس پر پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کا شکا ر رہیں اور انڈیکس بارہ ہزار پانچ سو پوائنٹس کی حدبرقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار538 پوائنٹس کی سطح پر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ سرمایہ کار بینکنگ اور انرجی اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس28 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار483 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت پچاس پیسے کمی کے بعد15 روپے38 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی اندیکس38 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار216 پوائنٹس پر بندہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.