تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: چھانٹی اور تبادلوں کیخلاف ریلوے ملازمین کا احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں ریلوے ملازمین نے ڈاؤن سائزنگ، نجکاری کیخلاف ریلوے ہیڈ کوارٹر سے ڈی ایس آفس تک احتجاجی ریلی نکالی اور ٹائر جلا کر علامہ اقبال روڈ کو بلاک کر دیا۔ریلوے یونین کے احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ مظاہرین نے انتظامیہ کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔انکا مطالبہ تھاکہ ریلوے میں ڈاؤن سائزنگ اور نجکاری کو روکا جائے جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرکیا جائے اورٹی اے ڈی اے اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی کوممکن بنایا جائے ۔ مظاہرین نے ڈی ایس آفس کے سامنے علامہ اقبال روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.