تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو21رنز سے شکست دے دی

جنگ نیوز -
ایڈیلیڈ....چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو21رنز سے شکست دے دی،299رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم سات وکٹ پر278رنز بنا سکی ۔ایڈیلیڈ میں سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈنے پہلے بیٹنگ کی ،اننگز کی خاص بات جوناتھن ٹروٹ کی دلکش سنچری تھی،وہ102رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میٹ پرائر نے67رنز بنائے،انگلینڈ کا اسکور آٹھ وکٹ پر299رنز رہا،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ ہسی نے چار اور اسٹیون اسمتھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پچاس اوورز میں سات وکٹ پر278رنز بنا سکی،شین واٹسن نے64،کیمرون وائٹ44اور اسٹیون اسمتھ46رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔جیمز اینڈرسن اور جوناتھن ٹروٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،سات میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو تین ایک کی برتری حاصل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.