تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اجناس پر ود ہولڈنگ ٹیکس: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہڑتال و احتجاج

جنگ نیوز -
لاہور...حکومت کی جانب سے اجناس پر3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیے جانے کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں اوراضلاع میں احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کاٹن منڈی حاصل پور میں تاجروں، مزدوروں ، وکلا اور دیگر افراد نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔احتجاجی ریلی کا آغاز حاصل پورغلہ منڈی سے ہوا جس کے مظاہرین نے میزائل چوک پر پہنچ کر حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔احتجاج کرنے والے کا کہنا تھا کہ14 دن سے جنوبی پنجاب کی غلہ منڈیاں بند ہیں۔ ان حالات میں محنت کشوں کے گھروں میں فاقہ کشی ہورہی ہے۔دوسری جانب ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بہاول پور،حاصل پور ،بہاول نگر،چشتیاں ،ہارون آباد اوراحمد پور شرقیہ کی غلہ منڈیوں میں بھی ہڑتال جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.