تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

این آئی سی ایل اسکینڈل ، ایف آئی اے نے مونس الٰہی کا سمن جاری کردیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد...ایف آئی اے نے این آئی سی ایل سیکنڈل میں ملوث مونس الہٰی کے سمن جاری کردیئے ہیں ۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ظفر قریشی کے مطابق این آئی سی ایل اسکینڈل میں مونس الہی کے سمن جاری کردئیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کے مطابق ا مونس الٰہی کو کل تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے،اور اگر وہ نہ آئے توعدالت سے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کراچی کو امین قاسم دادا کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.