تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سری لنکا: ہوٹل کی تعمیر کیلئے آرمی ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کی عمارتیں خالی

جنگ نیوز -
کولمبو...سری لنکن حکومت نے کثیر منزلہ ہوٹل کی تعمیر کیلئے آرمی ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کی عمارتیں خالی کرالیں۔سری لنکا کی کابینہ نے دارالحکومت کولمبو کے مشرقی حصے میں سمندر کے کنارے واقع آرمی کے صدر دفتر اور وزارت دفاع کی عمارتوں کو خالی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔سری لنکن حکومت کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس جگہ پر دو ہوٹلوں کی تعمیر میں ایک ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ سری لنکا کی آرمی گزشتہ سال تامل باغیوں کے خلاف کامیابی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور وہ چھوٹے ریسٹورینٹس اور سبزیوں کی کاشت کے منافع بخش کاروبار کررہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.