5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی ایس او کا ڈیزل کی سپلائی کیلئے کویت پٹرولیم سے معاہدہ
جنگ نیوز -
کراچی....پاکستان اسٹیٹ آئل نے ایک کروڑ20 لاکھ بیرل ڈ یزل سپلائی کیلئے کویت پٹرولیم سے نیا معاہدہ کر لیا۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق معاہدے کی نئی تجدید کے تحت کویت پٹرولیم، پی ایس او کو دو ڈالر چالیس سینٹس فی بیرل پریمیم پر ڈیزل فراہم کریگی جبکہ عالمی مارکیٹ میں پریمیم اس سے کہیں زائد ہے۔ یہ سپلائی 31 جون2011 تک کی جائیگی۔معاہدے کے تحت کویت پٹرولیم ساٹھ دن کی موخر ادائیگیوں پر یہ ڈیزل سپلائی کریگی۔ کویت پٹرولیم ملک کی تیل کی ضرورت کا تقریباً90فیصد تیل سپلائی کرتی ہے اور پاکستان کے مالی حالات کے تحت اس نے پاکستان کو مسلسل موخر ادائیگیوں پر سپلائی جاری رکھی ہے۔