5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین میں عظیم میگا سٹی قائم کرنے کی منصوبہ بندی شروع
جنگ نیوز -
بیجنگ....چین کے تعمیراتی منصوبہ سازوں نے دنیا کا سب سے بڑا شہر بسانے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے۔اس میگا سٹی کو قائم کرنے کے لیے چینی منصوبہ ساز چین کے9شہروں کو ساتھ ملانے کا ارادہ رکھتے ہیں جن کی مجموعی آبادی42ملین ہوگی۔Turn the Pearl River Delta into Oneنامی اس اسکیم کے تحتPearl River Deltaکے اردگرد موجود 9شہروں کو ایک ساتھ جوڑ دیا جائیگا۔اس اسکیم کے تحت وجود میں آنے والی میگا سٹی16اسکوائر میل رقبے پر پھیلی ہوگی جو لندن سے تقریباً26گنا بڑے جغرافیائی رقبے کے برابر ہوگا۔اس منصوبہ بندی کے تحت اگلے 6سالوں میں تقریباً150بڑے انفراسٹرکچر پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے جن کے تحت ان 9شہروں کے ٹرانسپورٹ،پانی،توانائی اور مواصلاتی شعبوں کو ساتھ ملایا جائیگا جس پر 2ٹریلین Yuanلاگت آئیگی۔