5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: عدالت کاسانحہ شیرشاہ کے نو ملزمان رہا کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
کراچی....انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس سجاد علی شاہ نے سانحہ کباڑی مارکیٹ شیر شاہ کے نو ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔گزشتہ سال اکتوبر میں کباڑی مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے میں تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے آج ملزمان جوہر عرف جواد، اقبال، تحسین، اصغر، اعجاز، طفیل، اکبر عابد اور رشید عرف راجہ کو دوسرے ریمانڈ کے لئے پیش کیا۔ جسٹس سجاد نے گزشتہ پیشی پر مقدمے کے مدعی کو بھی سمن جاری کیا تھا۔ آج مدعی محمد انیس بھی میں موجود تھا اور عدالت نے اس سے پوچھا کہ اس نے اتنے سارے ملزمان کے نام مع ولدیت درج کروائے ہیں وہ ان کو عدالت میں شناخت کرے۔ تاہم مدعی عدالت میں حاضر کسی بھی ملزم کو شناخت کرنے میں ناکام رہا جس کے بعد عدالت نے تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔