تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق

جنگ نیوز -
اسلام آباد...مسلم لیگ ن اور حکومتی کی معاشی کمیٹی نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرریٹائرڈ جج پر مشتمل ایک رکنی جوڈیشل کمیشن بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اور حکومت کی معاشی کمیٹی کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلا س کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کے حوالے سے ایک رکنی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل جلد کی جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد احتساب کمیشن کے قیام کے لیے آئندہ اجلاس میں پیش رفت ہوگی جب کہ پرائس کنٹرول میکانزم پر کل پھر بین الصوبائی اجلاس ہوگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے آئندہ ہفتے تک کمیٹی تشکیل پا جائے گی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ281 ارب روپے کے قرضے معاف کیے گئے ہیں اور سرکاری بینکوں کے66 ارب روپے کے قرضے واجب الادا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے30ارب روپے کے انتظامی اخراجات میں کمی پرکام شروع کر دیا ہے اور اب تک6 ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.