5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ناقص سیکیورٹی کے باعث دھماکیہونے کا تاثر صحیح نہیں، گورنر پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے اس تاثر کو غلط قراردیا ہے کہ ناقص سیکورٹی کے باعث بم دھماکے نہیں رک رہے ان کا کہنا ہے کہ بم باندھ کر کوئی بھی آ جائے تو روکنا ممکن نہیں ہوتا ۔یہ بات انھوں نے میواسپتال میں خود کش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے جان کا نذرانہ دے قوم کو بہت بڑے سانحے سے بچا لیا ہے، وہ انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہناتھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ خود کش حملوں کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی پر کام کرنا ہو گا۔