تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم کیو ایم تسلیم کرے کہ کراچی سب کا ہے، اسفندیارولی

جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ تشخص کی بحالی سمیت بیشتر مسائل حل ہو گئے ہیں ،صرف امن کی بحالی کا کام باقی ہے ،ایم کیو ایم کو یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ کراچی پر سب کا حق ہے ۔ نشتر ہال پشاورمیں خان عبدالغفارخان اورعبدالولی خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اپنی سرزمین کا نام جیت کر عبدالولی خان کا خواب پورا کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تقریباً سارے مسئلے حل ہوئے ہیں صرف ایک مسئلہ حل نہیں ہوا اور وہ امن کی بحالی کا مسئلہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ جو لوگ حکومتی رٹ تسلیم کرنے اور تشدد پر لعنت بھیجنے کا وعدہ کریں، تو میں ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں۔ اسفندیار ولی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم تسلیم کرے کہ کراچی سب کا ہے، پختون ایک حقیقت ہے اور یہ حیثیت تسلیم کرنی ہوگی ۔ اور کراچی کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.