تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صرف35 فیصد دکاندار ٹیکس ادا کرتے ہیں، حنا ربانی کھر

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر مملکت برائے اقتصادی امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ صرف35 فیصد دکاندار ٹیکس ادا کرتے ہیں جب کہ باقی65فیصد ٹیکس نہیں دیتے ۔قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس لینے کے لیے سختی کرتے ہیں توپھر شور اٹھتا ہے لیکن اب ٹیکس ادا نہ کرنے والے دکانداروں پر سختی کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچاس لاکھ روپے سے زائد آمدن والے کاروباری افراد کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے پارلیمنٹ ساتھ دے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.