تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

طالبان ظالمان ہیں ، پیسے لے کر دہشت گردی کررہے ہیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے چھ واقعات کو ناکام بنایا ہے، طالبان ظالمان ہیں جو پیسے لے کر دہشت گردی کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب اور سندھ پولیس قابل تحسین ہیں جنہوں نے جانوں کی قربانی دے کر ملک کو بڑی تباہی سے بچایا۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے تاہم پوری قوم اس کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.