تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہورخود کش حملہ،شہید پولیس کانسٹیبل کی ننکانہ صاحب میں تدفین

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور خود کش حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹبل شہباز خان کو ضلع ننکانہ صاحب میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔تحصیل سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے شہید کانسٹبل شہباز نے1989 میں پولیس فورس جوائن کی تھی ۔اور وہ لاہور میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔زمیندار گھرانے سے تعلق رکھنے والے شہباز خان چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔منگل کو ڈیوٹی انجام دینے کے دوران خود کش حملے میں شہید شہباز خان نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں،شہید کی میت ان کے گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شہباز خان بہادر انسان تھے اور23 سال تک انہوں نے پولیس فورس میں اپنے فرائض ایمانداری اور بہادری سے سر انجام دیئے ۔شہباز خان بیٹے کو بھی پولیس افسر بنانا چاہتے تھے ۔شہید کانسٹیبل کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.